عارف والا، شرط لگا کر ڈیزل پینے والا نوجوان جاں بحق

نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) عارف والا کے نواحی گاں پچھتر ای بی میں ستائیس سالہ نوجوان شرط جیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مرتضی نامی نوجوان نے پچاس ہزار کے عوض دوستوں سے ایک لیٹر ڈیزل پینے کی شرط لگائی تھی۔نوجوان نے ایک لیٹر ڈیزل پی کر شرط جیت لی مگر ڈیزل پینے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔حالت بگڑنے پر نوجوان کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں