حکومتی اعلانات کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں، فرٹیلائزر ڈیلر یوریا اور ڈی اے پی بدستور پرانے نرخوں پر ہی فروخت کررہے ہیں

کسان بورڈ پاکستان کے صوبائی صدر ڈاکٹرعبدالجبار خان کا بیان

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:39

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) کسان بورڈ پاکستان کے صوبائی صدر ڈاکٹرعبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حکومتی اعلانات کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں، فرٹیلائزر ڈیلر یوریا اور ڈی اے پی بدستور پرانے نرخوں پر ہی فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے جیسے ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا فرٹیلائزر کمپنیوں نے راتوں رات یوریاکی قیمت فوری 160روپے بڑھا دی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کسان پیکیج کے اعلان کے 14دن بعد بھی کھاد کی قیمت کم نہ ہوسکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں