فرائض میں غفلت پر تین پٹواری معطل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 6 نومبر 2015 19:56

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔6 نومبر۔2015ء )فرائض میں غفلت برتنے اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات کو نظرانداز کرنے پر پٹواریوں کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سید احسن رضا بخاری نے ظفر علی پٹواری حلقہ درگاہی شاہ،ناصر اقبال حلقہ بھریڑی ،منور حسین شاہ انچارج گرداور کوٹ شاکرکو فرائض میں غفلت برتنے اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پراور کسانوں کو ناجائز فائدہ دینے پر معطل کردیا۔ اور مذکورہ پٹواریوں کواپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں