اٹھارہ ہزاری میں عوام کی سہولت کے لیے لگایا جانے والا رمضان بازار علاقہ مکینوں کے درد سر بن گیا، ناقص سیوریج سسٹم سے تنگ شہریوں کی آمدرورفت کے لیے رستہ بھی بند کر دیا گیا۔۔

ہفتہ 4 جون 2016 15:10

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جون۔2016ء ) تحصیل اٹھارہ ہزاری میں حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے لگایا جانے والا سستا رمضان بازار چوک اٹھارہ ہزاری کے رہائشیوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ، ناقص سیوریج سسٹم سے تنگ علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال سے گندے پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہیں مگر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور اب انکے محلے کے سامنے رمضان بازار لگایا جا رہا ہے ۔

انکا کہنا ہے کہ انکی آمدرورفت ایک ماہ پورا متاثر ہوگی جبکہ عورتوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انتظامیہ کے پاس چوک اٹھارہ ہزاری میں کافی سرکاری اراضی موجود ہے مگر انتظامیہ جان بوجھ کر انکی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دکانداروں کا بھی کہنا ہے کہ انکی دکانوں کے سامنے ٹینٹ لگا کر انکی حق تلفی کی جا رہی ہے ۔

انتظامیہ سے ہماری درخواست ہے کہ رمضان بازار کو کھلی جگہہ پر منتقل کیا جائے تاکہ ماہ رمضان میں وہ بھی روزی کما سکیں ،مین سڑک پر رمضان بازار لگانے کی وجہ سے انکا کاروبار ایک ما ہ بند رہتا ہے کیونکہ کوئی بھی گاہک راستہ بند ہو نے کی وجہ سے انکی دکانوں کا رخ نہیں کرتا۔شہریوں اور دکانداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں