اقتدار کے لالچ میں ملکی مفاد کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے،احمد پور سیال

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 14 اکتوبر 2016 19:01

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 اکتوبر۔2016ء ) اقتدار حاصل کرنے کیلئے عمران خان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں اقتدار کے لالچ میں ملکی مفاد کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے یہ گفتگو مسلم لیگ ن احمد پور سیال کے سینئر رہنما محبوب خان بلوچ نے ایک بیان میں کی انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

(جاری ہے)

عمران خان جو بھی کرلیں عوام انکی باتوں میں نہیں آنے والی ۔ دوسروں کی ذات پر کیچڑ اچھالنے میں عظمت نہیں بلکہ ذہنی پستی کا اندازہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت میں ملک میں چین کے تعاون سے متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کی طرف گامزن ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ عمران خان اور انکے حامیوں کو ن لیگ کے ملک دوست منصوبے نظر نہیں آتے بلکہ تکلیف کا باعث بن رہے ہیں بس اتنا کہوں گا کہ خدا انکو ہدایت دے

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں