تحصیل کمپلیکس اٹھارہ ہزاری کی عمارت مکمل نہ ہوسکی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:35

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 اکتوبر۔2016ء )تحصیل کمپلیکس اٹھارہ ہزاری کی عمارت طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

قدیم اور خستہ حال عمارات میں پٹواریان اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں تفصیل کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کو 2010میں تحصیل کا درجہ ملا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی تحصیل کمپلیکس کی عمارت مکمل نہ کی جا سکی ہے نہ ہی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جاسکا ہے اسکے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ان کی رہائش گاہوں کیلئے عمارات قائم نہ ہیں جسکی وجہ سے انہیں فرائض انجا م دینے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔اسکے ساتھ ڈی ایس پی آفس کا قیام بھی ممکن نہ ہوسکا ہے

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں