تریموں بیراج کی مرمت و توسیع کے منصوبہ کیلئے گرانٹ جاری

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 24 اکتوبر 2016 17:55

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 اکتوبر۔2016ء )تریموں بیراج کی مرمت و توسیع کے منصوبہ کیلئے گرانٹ جاری کرنے پر خادم اعلی ٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں مذکور ہ منصوبے کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی یہ گفتگو لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی 82الحاج میاں محمد اعظم چیلہ نے ایک بیان میں کی انہوں نے کہ اربوں روپے کا یہ منصوبہ علاقہ کی ترقی میں اہم ستون ثابت ہوگا گرانٹ جاری کرنے پر خادم اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے سے سیلاب کے خطرات دم توڑ جائیں گے اور آمد ور فت کے ذرائع بہتر ہونگے۔بین الصوبائی رابطے کا ذریعہ تریموں بیراج عوام کیلئے ترقی کی راہیں کھول دے گا انہوں نے کہا کہ ایسے عوام دوست منصوبے مخالفین کو ہضم نہیں ہورہے ۔لیگی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔اسکے ساتھ ہی سلطان باہو لنگ روڈ کی تعمیر پر سماجی کارکنان محبوب خان بلو چ ، نور خان بلوچ و دیگر نے لیگی ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ کا شکریہ ادا کیا ہے

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں