بنیادی مرکز صحت مسائل کا گڑھ بن گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:55

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔10 دسمبر ۔2016ء)ہسپتال کمرے خستہ حال جبکہ ہسپتال کی چھت کی اینٹیں غائب ،ملازمین خوف کے سائے میں ڈیوٹی دینے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق 2014کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر آ فس اور تھا نہ اٹھا رہ ہزاری کے ملحق تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹھارہ ہزاری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔

ویٹرنری ہسپتال کی چار دیواری مکمل طور پر گر چکی ہے جسکے باعث ہسپتال میں سیکیورٹی خدشات منڈلاتے رہتے ہیں ۔ملازمین کی جانب سے گری ہوئی دیوار کی اینٹوں کو اکھٹا کر کے رکھا گیا ہے مگر فنڈز کی عدم فراہمی اور اعلی ٰ حکام کی غفلت کے باعث دیوار کو دوبارہ بنایا نہیں جا سکا ۔ہسپتال میں موجود کمرے بھی خستہ حال ہو چکے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں اور دروازے الما ریاں اور کھڑکیاں بھی ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کو ملنے والی لاکھوں کی سر کاری قیمتی ادویات رکھنے کیلئے بھی منا سب جگہ کا انتظام نہ ہے ،دیوا ر یں گر جا نے کی وجہ سے نشہ کر نے والے بھی اپنے ڈیر ے یہا ں لگا ئے رکھتے ہیں ،ہسپتا ل کو فر نیچر کی کمی کا بھی سامنا ہے ،عوام نے ہسپتال کی اس صو رت حال پر سیکر ٹری لا ئیو سٹا ک نسیم صا دق سے فو ری طو ر پر نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں