واصو آستانہ میں سیوریج کا نظام نہ ہونے سے پانی گلیوں میں جمع ہونے لگا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:55

اٹھا رہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔10 دسمبر ۔2016ء) واصو آستانہ میں سیوریج کا نظام نہ ہونے سے پانی گلیوں میں جمع ہونے لگا ،سکول جانے والے بچوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ،نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق واصو آستانہ میں سیوریج کا نظام نہ ہونے سے پانی گلیوں میں جمع ہونے لگا ہے سکول جانے والے بچوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ موضع واصوآستانہ میں واقع متعددگلیوں میں سیوریج کا نظام نہ ہونیکی وجہ کے باعث موضع واصوآستانہ کے مکینوں کے گھروں کی دیواریں بھی خراب ہورہی ہیں ۔گلیوں کاگنداپانی کھڑاہونیکی وجہ سے علاقے میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے،اہل علاقہ کاکہناہے کہ الیکشن کے دورمیں اراکین اسمبلی کی جانب سے سیوریج کے پانی کے نکاس کے لیے نئے منصوبے شروع کروانے کے وعدے کیے گئے تھے جو تاحال وفا نہیں ہو سکے۔علاقہ کی سیاسی وسماجی اورمذہبی رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنرفیصل آباداور ڈی سی اوجھنگ سے صوتحال کافو ری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں