جلد لاہور آکر فلم سازی کا آغاز کروں گا ‘امید ہے کہ وہ دن پھر آئیں گے جب اچھے ،پڑھے لکھے رائٹر،ڈائریکٹر اور بہترین موسیقار پاکستانی فلم انڈسٹری کو واپس اپنی اصل منزل اور اسی مقام کی طرف لے جائیں گے

فلم ،ٹی و ی اور سٹیج کے مزاحیہ اداکار‘ معروف کمپےئرعمر شریف کی بات چیت

بدھ 24 فروری 2016 13:21

جلد لاہور آکر فلم سازی کا آغاز کروں گا ‘امید ہے کہ وہ دن پھر آئیں گے جب اچھے ،پڑھے لکھے رائٹر،ڈائریکٹر اور بہترین موسیقار پاکستانی فلم انڈسٹری کو واپس اپنی اصل منزل اور اسی مقام کی طرف لے جائیں گے

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء)فلم ،ٹی و ی اور سٹیج کے مزاحیہ(کامیڈی) اور سنےئر اداکار، معروف کمپےئر( اینکر پرسن) عمر شریف نے کہا ہے کہ میں بہت جلد لاہور آکر فلم سازی کا آغاز کروں گا اور اب مجھے امید ہے کہ عنقریب وہ دن پھر آئیں گے جب آنے والے وقتوں میں اچھے ،پڑھے لکھے رائٹر،ڈائریکٹر اور بہترین موسیقار پاکستانی فلم انڈسٹری کو واپس اپنی اصل منزل اور اسی مقام کی طرف لے جائیں گے جہاں سے پاکستانی فلم انڈسٹری آج سے15سے20سال پہلے ہوا کرتی تھی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

(جاری ہے)

24 فروری۔2016ء“کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،مزاحیہ،سنےئر اداکار اور اینکر پرسن عمر شریف نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں ”بول بھائی لوگ،لو میں گم اور جگنی“ نے ریکارڈ بزنس کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آج بھی اگر کوئی ڈائریکٹر اور رائٹر مل کر ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں تو کامیابی زیادہ آسان ہو جاتی ہے ،آخر میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں پاکستانی فلم انڈسٹری پر چھائی جانے والی ناکامیوں کی ذمہ داریاں ایک دوسرے پر ڈانے کی بجائے ہم سب کو مل کر آگے چلنا ہو گا تب ہی جا کر پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوں گے۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں