نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے، رفاقت علی حقانی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈویژنل سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان وضلعی صدر ایم ایم اے ممتاز مذہبی سکالر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک کینٹ نے کہا ہے کہ نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے ان کی تعلیمات کو اپنایا جائے،تعلیمات مصطفی سے روگردانی کی وجہ سے معاشرے میں افراتفری ہی․ ہمارے زوال کا سبب اسلامی تعلیمات سے منہ پھیر کر اسلام کے منافی اقدامات سے لو لگانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع جسیاں، ماڑی، بولیانوال، سنجوال، صدر بازار،بوڑا،بہادر خان، مرزا ، کسراںوغیرہ میں عید میلاد النبی کے مختلف جلوسوں اور اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ ابوطیب حقانی نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی ذات مقدسہ وجہ تخلیق کائنات ہے ، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والے روز قیامت کامیاب ہوں گے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں