فیس بُک پر دوست بنے لڑکے نے منگنی کے بعد لڑکی سے 8 لاکھ روپے بٹور لیے

لڑکے نے پہلے خود کو ڈاکٹر ظاہر کیا اور پھر بتایا کہ سی ایس ایس کا امتحان بھی پاس کر لیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 فروری 2019 16:01

فیس بُک پر دوست بنے لڑکے نے منگنی کے بعد لڑکی سے 8 لاکھ روپے بٹور لیے
اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2019ء) : ساجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے کئی جوڑیاں بنائیں لیکن حال ہی میں اٹک میں پیش آنے والے واقعہ نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا ۔ ہوا کچھ یوں کہ اٹک کی رہائشی ایک لڑکی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دوستی ہوئی۔ لڑکے نے شادی کاجھانسہ دے کرلڑکی سے منگنی کی اور پھر8 لاکھ روپے بھی بٹور لیے۔

لڑکے کا راز کُھلنے پرلڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کی اور مسیحی لڑکی سے محبت کا ڈرامہ رچا کر اسے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے لڑکی کو متاثرکرنےکے لیے اپنے آپ کو ڈی ایچ کیو اسپتال کا ڈاکٹرظاہرکیا اور بعد میں بتایاکہ اس نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا ہےاب ایس ایس پی بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے لڑکی سے کہا کہ وہ ٹریننگ کے لیے لاہور جا رہا ہے ۔ مقامی ہوٹل میں منگنی کی رسم کے بعد ملزم نے لڑکی کے سارے گھرکو اپنا تابعداربنا لیا۔ جہیز سستا خرید کر دینےکے لیے لڑکی کی ماں سے8 لاکھ روپے بھی لے لیے اور مختلف بہانوں سے ملزم نے رقم لے لے کرلڑکی والوں کو کنگال کر دیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کا راز کُھلنے پرلڑکی والوں کو معلوم ہوا کہ وہ تو گھوم پھرکردکانوں پرٹافیاں سپلائی کرتا ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے فیس بُک کے ذریعے مجھےاعتماد میں لیا، پھر اس نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مجھے اپنی تصاویر دکھائیں۔ اور بتایا کہ وہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں دل کا ڈاکٹر ہے۔ جس کے بعد ملزم نے بتایا کہ وہ SSP کا کورس کرنے جارہا ہے۔ لڑکی نے کہا کہ ملزم نے مجھے شادی کے لیے پروپوز کیا اور کہا میں تم سےشادی کرنا چاہتا ہوں۔ اس نےمیرے گھر رشتہ بھیجا،اس دوران اس نےاپنے والد کو بیمار کیا اورپھرکہا وہ فوت ہو گئے ہیں۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف بہانوں سے مجھ سے پیسے لیتارہا ہے۔ ملزم نے ایک وقت میں20 سے زائد لڑکیوں کو دھوکا دیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی چالاک اورمکارہے جوصحت جرم سے صاف انکاری ہے۔ دوران تفتیش لڑکے نے اس کے برعکس کہانی سنائی اور کہاکہ مجھے لڑکی نے شادی کی پیشکش کی، مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کرسچین ہے، لڑکی کےساتھ میرا دوست بھی ملا ہوا ہے،یہ مجھ سے8 لاکھ مانگ رہے ہیں، کہتے ہیں اگرپیسےنہیں دیتے تو میرے مذہب پر مجھ سےشادی کرو۔

ملزم نے کہاکہ یہ جوکچھ ہورہا ہےاس میں بچےگا ایک بھی نہیں۔ میں نے لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں منگنی نہیں کی بلکہ صرف کھانا کھایا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ۔ جبکہ انویسٹی گیشن ٹیم کاکہنا ہے کہ ملزم نے دھوکہ دہی سےشادی کاجھانسہ دیا اور اپنےآپ کو پولیس آفسر اور ڈاکٹرظاہرکیا۔ جس کے بعد لڑکی سے منگنی کرکے اس سے پیسے لیتارہا۔ ملزم چالاک انسان ہے جو فیس بک کےذریعے لڑکیوں کوپھنسا کران سے پیسےبٹورتا ہے۔اٹک پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اپنافرض پوراکردیا،لوگوں کوبھی چاہئیے کہ وہ سوشل میڈیا پراعتماد کرنےسے پہلےاس لڑکی کا حال دیکھ لیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں