اٹک، پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 07ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 07ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 1450گرام چرس برآمد،جوئے کی محفل کو اجاڑ کر کل مالیتی رقم 21,600روپے قبضہ میں لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء کے ایس آئی فتح محمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم عالمگیر ولد مقصود سکنہ موچی کیٹری لکڑ مار کو گرفتار کرکے مذکورہ کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپنگ بیگ میں سے چرس گردہ وزنی1450گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی محمد کوثر نے مخبر خاص کی اطلاع پر لنک روڈ روندہ برہان گنے درختوں کے سائے میں چند اشخاص بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے جن کے نام وپتے بعد دریافت اللہ دتہ ولد اکرم خان ساکن ترنول تحصیل وضلع اسلام آباد، ساجد خان ولد محمد اقبالم، ارشد خان ولد اکرم خان، عبد الوحید ولد عبد الحکیم قوم اعوان ساکنائے برھان تحصیل حسن ابدال، ارشد محمود ولد محمد یونس ساکن لارنسپور تحصیل وضلع اٹک معلوم ہوئے، داؤ پر لگی ہوئی رقم شمار کرنے پر کل رقم مبلغ۔

(جاری ہے)

/21600 روپے و4عدد موبائل فونز مالیتی 10 ہزار روپے معہ ایک عدد چادر معہ 52 پتے تاش پڑ قمار بازی سے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ بسال کے اے ایس آئی سفطین اختر نے ایک ٹویوٹا ہائی ایس برنگ سفید نمبری LRJ-8555 آئی جس کو روکنے پر بعد دریافت ڈرائیور کا نام و پتہ فیاض احمد ولد عزیز خان قوم اعوان ساکن باغ نیلاب تحصیل و ضلع اٹک معلوم ہوا ہائی ایس کی پڑتال کرنے پر 2 عدد CNG سلنڈر سیٹوں کے نیچے نصب شدہ پائے گئے جنکی فٹنس کی بابت دریافت پر ڈرائیور آگرہ کی منظور شدہ فٹنس سرٹیفیکٹ یا دیگر اجازت نامہ پیش نہ کر سکا ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں