غ*مولانا فضل الرحمان اقتدار کی ہوس میں شریعت کو بھول گئے،سردارظہیراحمدایڈووکیٹ

پیر 11 نومبر 2019 21:40

غ*مولانا فضل الرحمان اقتدار کی ہوس میں شریعت کو بھول گئے،سردارظہیراحمدایڈووکیٹ
u اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) معروف بزرگ قانون دان اور کھٹڑ فیملی کی سرکردہ شخصیت سردار ظہیر احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کی ہوس میں شریعت کو بھول گئے ہیں شریعت میں کسی طور پھی ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری حکومت کو دھونس دھاندلی اور جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک محب وطن اور ایماندار وزیر اعظم ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر کے آگے لے جانا چاہتاہے مگر مولانا منتخب حکومت کے خاتمہ کے درپے ہوگئے ہیں جس میں انہیں کامیابی نہیں مل سکتی لوگوں کے جتھے لا کر اگر حکومت گھر بھیج دی جائے تو پھر ملک میں ہر آنے والی حکومت کو گروہ اور جتھے گھر بھیجنے لگ جائیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اپنے مطالبات دھمکیوں اور جبر سے منوانے کی بجائے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے تاکہ عوام کی پریشانی اور مشکلات کم ہونے کے ساتھ ملک بہتری کی جانب گامزن ہو سکے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں