مریم نواز کی ننھے فین سے ملاقات ، تصاویر وائرل

ہفتہ 7 مئی 2022 15:58

مریم نواز کی ننھے فین سے ملاقات ، تصاویر وائرل
فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز فتح جنگ میں کئے گئے جلسے کے دوران اپنے ننھے سے فین سے بھی ملاقات کی۔مریم نواز کی فتح جنگ کے جلسہ گاہ میں ایک معصوم فین سے ملاقات کی تصویریں لیگی رہنما ثانیہ عاشق کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ عاشق کا اِن تصویروں کے کیپشن میں بتانا ہے کہ یہ چھوٹا سا بچہ مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے اسٹیج پر آیا تھا، بچے نے مریم نواز سے کہا کہ وہ نواز شریف سے محبت کرتا ہے۔

اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز ایک تصویر میں خوشگوار موڈ میں غور سے بچے کی بات سٴْن رہی ہیں اور دوسری تصویر میں انہوں نے بچے کے سر پر دستِ شفقت رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے فتح جنگ میں کامیاب جلسہ کیا گیا تھا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں