اٹک،قاتل کی نشاندہی پر گھر سے اسلحہ برآمد

پیر 20 اگست 2018 22:13

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) قاتل کی نشاندہی پر اس کے گھر سے اسلحہ برآمد ، اسلحہ آرڈیننس کے تحت مزید مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ایچ آئی یو سرکل جنڈ احمد نواز ملک کے پاس دوران تفتیش زیر دفعہ 302/109 ت پ کا ملزم عبد الوحید ولد عبدالحق اعوان ساکن گلیال کلاں تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے جس رائیفل 12 بور ڈبل بیرل سے محمد بلال پر فائر کر کے اسے قتل کیا تھا وہ رائفل 12 بور ڈبل بیرل اس نے اپنے گھر میں آہنی پیٹی میں چھپا دی تھی گواہوں کی موجودگی میں اس نے آلہ قتل اور اس میں موجود ایک کارتوس برآمد کرا دیا پولیس تھانہ جنڈ نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مزید مقدمہ درج کر لیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں