اٹک ، جیلوں میں بند قیدیوں اور حوالاتیوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے سلسلہ میں حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے، میجر طاہر صادق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں اور حوالاتیوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے سلسلہ میں حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں جلد ہی واضح قوانین کا نفاذ کر کے انہیں معاشرے میں با عزت مقام دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیر سینکڑوں قیدیوں اور حوالاتیوں میں کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمد اشتیاق گل ، منیجنگ ڈائریکٹر مغل اعظم شیخ عامر مجید اور چیئرمین جمریز خان بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ حکومت کا 100 روز کا پروگرام وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انقلاب برپا کر دے گا اور عوام پہلی مرتبہ تبدیلی محسوس کریں گے عام آدمی کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت انصاف کی فوری اور جلد فراہمی ، تھانہ اور کچہری کلچر کے خاتمہ ، ظلم ، نا انصافی ، غنذہ گردی ، جہالت ، اقربا ء پروری ، سرکاری خزانہ کی لوٹ کھسوٹ ، قومی دولت کو شیر مادر کی طرح ہڑپ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑی ہے اور پاک آرمی کے جوانوں کی شہادتوں کا ثمر ہے کہ محرم الحرام جس میں آئے روز دھماکے معمول بن گئے تھے اس مرتبہ جس پر امن طریقہ سے محرم الحرام میں عزاداروں نے پر سکون انداز میں اپنا مذہبی فریضہ سر انجام دیا اس کا کریڈٹ آرمی چیف اور پاکستان آرمی کو جاتا ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں