موجودہ حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی پلان نہیں ہے،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جہانگیر خانزادہ

بدھ 16 جنوری 2019 23:42

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی پلان نہیں ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ ملک کو کیسے چلائیں,, دن بدن مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جس سے عوام کو اشیاء خورد نوش سمیت دیگر اشیاء کی خریداری ان کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہی,, الیکشن کے دوران عوام سے باتیں کرنے والے آج عوام کیساتھ کیی ہوئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے، چھچھ کیلئے ابھی تک کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دیا جا سکا، جبکہ اس کے مقابلے میں ہمارے دور اقتدار میں عوام کو تعلیم ،صحت ،سڑکیں،نکاسی آب کے علاوہ دیگر بڑے میگا منصوبے دیئے گئے جس سے چھچھ کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دورہ حلقہ چھچھ کے موقع پر مختلف دیہاتوں میں اپنے معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرخان واثق خان ،رئیس احمد ڈار،وائس چیئرمین نزاکت حسین ،الیاس خان ،چیئرمین یاسر خان ،فضل قادر خان ،قیصر خان ،بشارت خان ، ملک انصار احمد،صدیق اعوان ،حمزہ خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں