ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں 5روزہ سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب کا آغاز

بدھ 24 اپریل 2019 18:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) میونسپل کمیٹی اٹک کے زیر اہتمام ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں 5روزہ سپورٹس گالا 2019کی افتتاحی تقریب کا آغاز ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری ، سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل کمڑیال ،صدر پی ایم ایل این ضلع اٹک سلیم شہزاد ، شیخ سلمان سرور تھے چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین کنوینئر سپورٹس گالا ملک طاہر اعوان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خلیل احمد نیئر اعوان ، میونسپل آفیسر سروسز شہزاد طفیل ، فوکل پرسن ریگولیشن مبارک علی خان، آرگنائزر زاہد حسین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے سپورٹس گالا کے پہلے افتتاحی پروگرام میں ڈاگ شو، کلے پجن شوٹنگ ، جانوروں کی نمائش،نیزا بازی اور گھوڑا ڈانس شامل تھے سپورٹس گالا کی تقریب کے پہلے روز ڈاگ شو میں اول پوزیشن سینئر صحافی سید رضا حیدر نقوی نے حاصل کی جبکہ کلے پجن شوٹنگ میں پہلے نمبر پر آفتاب احمد ، گھوڑا ڈانس میں چیئرمین ،بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ اول پوزیشن ، جانوروں کی نمائش جس میں نسلی جانور شامل تھے میں اونٹ کی نمائش پر ڈھیری کوٹ کے محمد نیاز اول پوزیشن، نسلی بیل رکھنے پر ملک امیر افضل پہلے نمبر پر رہے ، بکرے اور ہڑیال میں ملک آفاق نے اول پوزیشن لی ، گھوڑا اور گھوڑی کی نمائش پر اشتیاق احمد اور حفیظ اللہ اول پوزیشن حاصل کی دو شفٹوں کے اس پروگرام میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 13کلبوں کے 100کے قریب نیزا باز گھڑ سوا ر نے بھی اپنے فن کے مظاہرہ کیا لیکن بد قسمتی سے بارش کی وجہ سے اس پروگرام کو مو،ْخر کرنا پڑا سپورٹس گالا کی تاریخ میں اٹک میں پہلی مرتبہ فلڈ لائیٹ کے ذریعے گھڑ سوار کو اپنے ہدف پے نشانہ لگانا تھا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخار ی نے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور سکولوں کی سطح پر مختلف کھیلوں کے گرائونڈ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس سے سکول کے بچوں میں کھیلوں کا شوق بھی پیدا ہو گا انہوں نے میونسپل کمیٹی اٹک کے چیئرمین ، ،وائس چیئرمین اور دیگر عملے کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے سپورٹس گالا کے نظم و ضبط اور خوبصورتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے پارلیما نی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ایسے سپورٹس گالا کے انعقاد سے صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کیلئے انتہائی ضروری ہیں وفاقی وزیر نے چیئرمین و وائس میونسپل کمیٹی اٹک نے سپورٹس گالا کی تقریب کے انعقاد پر میونسپل کمیٹی اٹک کے چیئرمین شیخ خالد محمود ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، کنوینئر سپورٹس گالا چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اور دیگر میونسپل کمیٹی کے دیگر افسران و اہلکاران کو اس کامیاب سپورٹس گالا پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں