اٹک،جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 04ملزمان گرفتار، 20لیٹر شراب برآمد

پیر 20 مئی 2019 16:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 04ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 20لیٹر شراب برآمد،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے 01کلاشنکوف،02پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاداحمد نے ایک شخص سفارش خان ولد بنارس خان قوم پٹھان ساکن محلہ نورا بابا سروالہ تحصیل و ضلع اٹک سے 20 لیٹر دیسی شراب برنگ مالٹا بر آمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ سٹی اٹک کے ایس آئی محمد نعیم خان نے تفتیش مقدمہ نمبر 150 مورخہ 09-06-2019 بجرم 302/364/201/34 ت پ تھانہ سٹی اٹک میں ملزم زکریا خان ولد عبدالسلام قوم پٹھان ساکن اٹک شہر گرفتار شدہ بر ریمانڈ جسمانی سے دوران انٹیروگیشن ملزم مذکور کے انکشاف پربوقت وقوعہ استعمال ہونے والی کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا،تھانہ بسال کے اے ایس آئی خضر حیات نے ایک شخص عبدالمطلب خان ولد طور خان سکنہ جنڈ پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی اعزاز علی نے تفتیش مقدمہ نمبر 171 مورخہ 20-08-2018 بجرم 395/412ت پ تھانہ جنڈ میں ملزم شمریز آزاد ولد محمدآزاد سکنہ ایبٹ آباد سے دوران انٹیروگیشن ملزم شمریز آزاد کے انکشاف پر بوقت وقوعہ استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں