راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام سالانہ2020 میٹرک امتحانات 22فروری2020ء سے شروع ہونگے

پیر 11 نومبر 2019 21:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ2020 22فروری2020ء سے شروع ہو گا۔جس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ06-12-2019، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ16-12-2019 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 23-12-2019 ہے۔

تین گنافیس اور مبلغ200/-روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ آخری تاریخ11-02-2020مقرر کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس مبلغ1000/-روپے بھی جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم پروسینگ فیس مبلغ425/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی۔سند/سرٹیفیکیٹ فیس مبلغ600/-روپے تمام ریگولر/پرائیویٹ پارٹII- اور کمپوزٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کو بھی جمع کروانی ہوگی۔

ریگولر اداری(سرکاری/الحاق شدہ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی میں نہم/دہم برانچ میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے۔ پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ، راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائے گا۔

کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ بورڈ آفس سے رابطہ کرے۔ ۔داخلہ فارم آن لائن کرنے کیلئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں ۔کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 ، میٹرک برانچ کے فون نمبر051-5450932 پر یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں