اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈائون، مختلف کاروائیوں میں 16ملزمان گرفتار

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:33

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈائون جاری ۔ اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 16ملزمان گرفتار۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 550گرام چرس ،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور معہ متعدد روند،جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر کل مالیتی رقم 52ہزار 860روپے قبضہ میں لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصرو ف اشخاص پرویز اقبال ولد جہانداد خان، نواب خان ولد اللہ یار، اسد محمود ولد گوہر دین،محمدبشارت ولد علی محمد، محمد عرفان ولد محمد سلیمان، نقاش علی ولد نثار علی خان، فتح محمد ولد طالح وند، لاریب خان ولد مقرب خان، محمد جاوید ولد سلطان محمد سکنا ئے میانوالہ تحصیل پنڈی گھیب ، فضل حسین ولد نواب خان، طارق جمیل ولد عبدالحی سکنائے ٹانویں تحصیل پنڈی گھیب،غلام شبیر ولد غلام محمد سکنہ محلہ لنگر خانہ جنڈ کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم معہ موٹر سائیکل رقم 52 ہزار860 روپے 14 عدد موبائل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بسال کی ٹیم نے منشیات فروش نذیر احمد ولد محمد اسماعیل سکنہ چھجی مار تحصیل جنڈسے 550گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم طارق مطفر ولد چوہدری مظفر ساکن نیوسٹی واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلا سے ایک عدد پسٹل 30 بورمعہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ملزم نذر محمد ولد نور محمد سکنہ محلہ محمود آباد سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری محمد شکیل کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں