اٹک۔ اٹک پولیس کی بروقت کاروائی ، چار افراد کی اندوہناک قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار

پیر 20 جنوری 2020 18:01

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اٹک پولیس کی بروقت کاروائی نے چار افراد کی اندوہناک قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی کانفرنس روم میں منعقدہ پریس کانفرنس میںانکشاف، اس موقع پر ایس ڈی پی او جنڈ ، غلام اصغر چانڈیو ، ایس ایچ او تھانہ انجراء غلام حسن ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ نیاز احمد ، سب انسپکٹر جہانزیب خان انچارچ آئی ٹی لیب، پی آر او ٹو ڈی پی او تیمور خان بھی موجود تھے ''اٹک پولیس ظالم قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ''۔

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق مورخہ 16جنوری 2020 کو تھانہ انجراء کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر مقدمہ نمبر 08 مورخہ 16.01.2020 بجرم 302/109/34 ت پ تھانہ انجراء ضلع اٹک در ج ہوا۔ جس کی تفتیش کے لیے جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے لیے DSP/SDPO جنڈ غلام اصغر چانڈیوکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انجرائغلام حسن،ایس ایچ او تھانہ جنڈ نیاز احمد، ایس آئی جہازیب خان انچارج آئی ٹی لیب،SI/HIUاحمد نواز،ایس آئی محمد طفیل اور اے ایس آئی محمد ایوب پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 72 گھنٹے کے قلیل وقت میں دن رات محنت کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قتل کی اس اندوہناک واردات میں ملوث 2 0مرکزی ملزمان عطااللہ خان ولد شادی خان قوم پٹھان سکنہ گڑدی تحصیل جنڈ ضلع اٹک، حمید اللہ ولد عطا اللہ قوم پٹھان سکنہ گڑدی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش پولیس نے مسمی مشتاق احمد شاہد ولد عبد العزیز قوم پٹھان سکنہ دکھنیر تحصیل جنڈ ضلع اٹک، ٹیچر گورنمنٹ مڈل سکول گڑدی جو کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے کے الزام اور پولیس کو تفتیش میں گمراہ کرنے کے عمل میں ملوث تھا جسے مقدمہ نمبر 09 مورخہ 17/01/2020 بجرم 212 ت پ تھانہ انجراء میں مفرور تھا کو بھی آتشیں اسلحہ رائفل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ 10 مورخہ 20.01.2020 بجرم AO13/(2)(a)/20/65 تھانہ انجراء درج کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ قانون شکن کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانونی شکنجے سے نہیں بچ سکتے انہیں ایک نا ایک دن قانونی کے کٹہرے پر آنا ہوگا ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ اٹک پولیس انکے جان و مال اور آبرو کی حفاظت کے لیے کو ئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی یر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں