اٹک،کورونا نے محکمہ ہیلتھ، ڈی سی آفس ، محکمہ پولیس و دیگر محکموں کے اہلکاروں کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا

منگل 2 جون 2020 20:56

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ضلع اٹک میں کورونا نے محکمہ ہیلتھ، ڈی سی آفس ، محکمہ پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ،مجموعی طورپر 18افراد کے کورونا رزلٹ مثبت آگئے جبکہ 1رزلٹ منفی ہو گیا جس میں زیادہ تعداد ڈاکٹروں کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارسلان پرویز ، ڈاکٹر جمشید ، ڈاکٹر ہارون ، ڈاکٹر سید عرفان رضا ، ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈاکٹر نعیم اختر اور ڈاکٹر نبیل شامل ہیں جبکہ ان میں محکمہ ہیلتھ کی ایک نرس تنزیلہ نثار، لیبارٹری ٹیکنیشن فیصل امین اور عبدالستار شامل ہیں جبکہ محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے 4اہلکار شامل ہیں جن میں شیر افضل ، محمد طلحہ ، سیف اللہ بیگ اور نوید احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈی سی آفس میں مہرانصار ، نواز چوہدری اور میونسپل کمیٹی حسن ابدال کے راجہ ساجد شامل ہیںمحکمہ ایجوکیشن کے یاسر نوید شامل ہیں۔ ڈی ایچ کے تین ڈاکٹروں میں ڈاکٹر جمشید ، ڈاکٹر نعیم ، ٹی ایچ کیو حسن ابدال کی زیر نگرانی علاج کروا رہے ہیں جبکہ دیگر ڈاکٹروں نے اپنے آپ کو گھروں میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ مزید یہ کہ پولیس کے چار اہلکار بڑی تیزی سے اپنی صحتیابی کی طرف جا رہے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں