Mاٹک ،قتل کا ایک ملزم گرفتار نہ ہونے اور دوسرے کو حوالات میں بریانی دینے پر مقتول کے ورثاء کا احتجاج ، تھانہ سٹی اٹک کے باہر ٹائر جلا کر اور روڈ بلاک کردی گئی

ٴْ اے ایس پی عمارہ شیرازی کی بہترین حکمت عملی سے ورثاء سے مذکرات ، احتجاج ختم کر دیا گیا

پیر 21 ستمبر 2020 22:55

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) قتل کا ایک ملزم گرفتار نہ ہونے اور دوسر ے گرفتار ملزم کو حوالات میں بریانی دینے پر مقتول کے ورثاء کا تھانہ سٹی اٹک کے باہر ٹائر جلا کر اور روڈ بلاک کر کے احتجاج ، اے ایس پی عمارہ شیرازی کی بہترین حکمت عملی سے ورثاء سے مذکرات پر احتجاج ختم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اٹک شہر کے محلہ سمندر آباد میں قتل ہونے والے احمد خان کے ورثاء جن میں مقتول کی بیوی رانی بی بی مقتول کے دیگر رشتہ داروں نے تھانہ سٹی اٹک کے باہر ٹائر جلا کر اور روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور کہا کہ ملزمہ نسیم بی بی اور اس کا بیٹا دلشاد حیدر گرفتار ہے جبکہ عقل دین کو پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اس لیے عقل دین کو گرفتار نہیں کر رہی عقل دین ہمیں دھمکیاں دیتا ہے خاتون اے ایس پی عمارہ شیرازی نے تھانہ سٹی پہنچ کر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہائی کرائی کہ ان کے ساتھ انصاف ہو گا ملزم عقل دین کو پولیس جلد گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے لے آئے گی مقتول کے ورثاء نے خاتون اے ایس پی عمارہ شیرازی کی یقین دہانی کرانے پر احتجاج ختم کردیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں