انسداد ڈینگی،پولیو اور کو رونا مہم کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 19 نومبر 2020 19:09

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء) : انسداد ڈینگی،پولیو اور کو رونا مہم کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہو ئے۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاسو ں کی صدارت کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جو اد الہی،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔اجلاس کے شر وع میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور اجلاس کو بتا یا گیا کہ اس ضمن میں بھر پور کاوشیں جاری ہیں۔

تمام محکمے اپنا ہر ممکن کر دار ادا کر رہے اور گھر گھر جاکر عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور سر گر میاں جاری ہیں۔پولیو مہم کے اجلاس کے حوالے سے شر کائ کو بتایا گیا کہ پو لیو مہم 30 نومبر سے 04 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس مہم میں تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں اس اہم مہم میں شر کت کر یں گی اور اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ آمدہ پولیو مہم کو متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کامیاب بنائیں۔

انسداد کو رونا مہم کے حوالے سے اجلاس کو بتا یا گیا کہ کورونا آگاہی کے سلسلے میں مہم جاری ہے۔ضلعی اور تحصیل انتظامیہ حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ عوام کو اس خطر ناک مر ض سے آگاہی کے سلسلے میں مسلسل با خبر رکھا جارہا ہے اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطر ناک ہے اور اس سے احتیاط کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کر دہ ایس او پیز پر بھر پور عمل در آمد کیا جائے تاکہ اپنی اور دوسرے افراد کی زند گیا ں محفوظ بنائی جاسکیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں