م*پاک فوج کے خلاف بولنے والے ملکی بنیادوں میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں،میجرطاہرصادق

+تحریک انصاف میں اپنی فیملی کو ناراض کر کے شمولیت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا مگر حکومت کو نصف مدت گزرنے کے باوجود ریلیف نہیں ملا ، رکن قومی اسمبلی

اتوار 21 فروری 2021 21:45

) "اٹک (آن لائن) رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہونے کے ساتھ مسلم امہ کی بھی امیدوں کا مرکز ہے پاک فوج کے خلاف بولنے والے ملک کی بنیادوں میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں ، تحریک انصاف میں اپنی فیملی کو ناراض کر کے شمولیت کا مقصد عوام کی خدمت اور عمران خان کے منشور سے متاثر ہو کر علاقہ کی ترقی تھا تاہم نصف مدت اقتدار گزرنے کے باوجود عوام کو کہیں سے ریلیف ملنا تو درکنار تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ان کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو دیئے جانے والے احکامات کو اٹک میں جوتی کی نوک پر رکھ کر ملازمتوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے علاوہ اٹک سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اداروں میں کرپشن کو تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر عاصم نواز خان کی میجر گروپ میں شمولیت کے حوالہ سے ان کے ڈیرہ سالار گائوں میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے بریگیڈیئر عاصم نواز خان ، ضلعی چیئرمین بیت المال پنجاب ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، سجادہ نشین باغ نیلاب پیر سید سجاد حسین بخاری اور ملک فاروق کندی نے بھی خطاب کیا بریگیڈیئر عاصم نواز خان نے کہا کہ انہوں نے 2018 ء کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور اب انہوں نے علاقہ کی عوام کی خدمت اور بہتری کیلئے ضلع بھر کے تمام سیاستدانوں کا موازنہ کیا تو میجر طاہر صادق کی شخصیت تمام سیاستدانوں کے مقابلہ میں بلند پائی جس پر اپنی والدہ ، برادری اور دوستوں کے مشورہ سے میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں جہاں آئے روز شمولیت کا سلسلہ جاری ہے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ بریگیڈیئر عاصم نواز خان ضلع اٹک کے دوسرے سب سے بڑے زمیندار سردار ربنواز خان کے صاحبزادے ہیں اور سالار گائوں کے تمام معززین نے اکھٹے ہو کر میجر گروپ کو جو مضبوط سہارا دیا ہے اس کے ثمرات سے علاقہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور علاقائی سیاست پر بھی اس کے نتائج خوشگوار ہوں گے ہم نے عوام کی خدمت کرنے کا جو تہیہ کر رکھا ہے وہ انشاء اللہ تعالیٰ جاری و ساری رہے گا آج حکومتی پالیسیوں کے سبب عام آدمی مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن ، میرٹ کی خلاف ورزی ، افسر شاہی کے صوابدیدی اختیارات ، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے سبب چوری ڈکیتیوں ، انصاف کی فراہمی میں سالوں تک دربدر کی ٹھوکریں کھانے ، تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی سمیت دیگر مسائل کا شکار ہے وزیر اعظم عمران خان کی 19 فروری کو ان کے حلقہ انتخاب میں پودا لگانے کیلئے آئے جس کی اطلاع منتخب رکن قومی اسمبلی ہونے کی حیثیت کے باوجود انہیں نہیں دی گئی بلکہ ضلع بھر سے دیگر ممبران اسمبلی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے جو وزیر اعظم کے پروٹوکول اور طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے ساڑھے 400 لوگ اس تقریب میں مدعو تھے جن کے نام پہلے سے درج تھے ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ملک نوید اپنے ساتھ چند لوگوں کو لے گئے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی یہ ملک نوید انہی لوگوں نے سلیکشن کر کے ضلعی جنرل سیکرٹری بنایا تھا سینیٹ کے الیکشن کے سلسلہ میں وزیر اعظم سے میٹنگ کے دوران اس بارے میں معلوم کیا جائے گا کہ وہ ان کے حلقہ میں تشریف لائے ’’ اٹک میجر طاہر صادق کا ضلع ہے اور یہاں وہی پودا کامیاب ہو گا جسے ہم لگائیں گے ‘‘ تحریک انصاف میں شمولیتی جلسہ عام میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میجر طاہر صادق عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس شمولیتی جلسہ میں کہا تھا کہ اٹک سے کھمبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور تحریک انصاف میجر گروپ ہی ہے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ تحریک انصاف ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے کیونکہ اٹک کے بخاری اور شمس آباد کے ملک ’’ جمعہ جمعہ اٹھ دن ہوئے ‘‘ تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور ان کے نہ تو کوئی نظریات ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کسی قسم کا ویژن ہے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس جو نااہل مشیر ہیں انہوں نے ان کو ماموں بنانے کی کوشش کی ہے دورہ اٹک کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو پودا لگانے کے بعد 3 چارپائیاں ، ایک چلم اور ایک کانوں والا کمرہ بنا کر ایک گھر کے 6 افراد کو زمیندار ، کسان بنا کر پیش کیا گیا ساجد نے وزیر اعظم سے ’’ سولر سسٹم کا مطالبہ ‘‘ کیا تو جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں قرضے دیئے جائیں گے وزیر اعظم نے 900 ارب روپے صنعتوں کو چلانے کیلئے دیا ہے وزیر اعظم پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں تو زراعت کے شعبہ سے وابستہ افراد کو مفت سولر سسٹم سمیت دیگر ریائتی قرضہ جات دیں اس سے معیشت نہ صرف مضبوط بلکہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی وزیر اعظم عمران خان ان کے بھائیوں کی طرح ہیں اور میجر گروپ تحریک انصاف کا حصہ ہے تاہم ہم بلدیات میں بھرپور حصہ لیں گے اس کے باوجود کہ بلدیات کا نظام ’’ لنگڑا لولا ‘‘ ہے اور اس میں بیورو کریسی کو ان کے اوپر مسلط کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میجر گروپ کی کامیابی کا سبب صرف یہ ہے کہ ان کے پاس بیوہ ، یتیم ، بے سہارا ، بے آسراء ، مظلوم روتے ہوئے آتے ہیں اور ان کی داد رسی ہو جاتی ہے تو پھر بھی ان کی آنکھوں میں تشکر کے آنسو ہوتے ہیں

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں