حضرو ،چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان ،وائس چیئرمین نزاکت حسین کی زیر صدارت اجلاس ،میونسپل کمیٹی کابجٹ پیش

پیر 22 نومبر 2021 17:54

حضرو ۔22نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 نومبر2021ء) :میونسپل کمیٹی حضرو کا بجٹ پیش کر دیا گیا اس حوالے سے گذشتہ روز چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان ،وائس چیئرمین نزاکت حسین کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اور بجٹ کی منظوری دی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر انتظام ہاؤس اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرات وائس چیئرمین نزاکت حسین نے کی اجلاس کا آغاز کونسلر سعید الرحمن خان نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ۖسے کیا اس کے بعد چیئرمین نزاکت خان نے اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق  2021/2022 میونسپل کمیٹی حضرو کا بجٹ پیش کیا جس کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا اجلاس میں چیئرمین نزاکت خان، چیف آفیسر فہد بٹ، کونسلران، ملک مناف خان، ملک حاجی اجمل خان، حاجی شیراز خان، حاجی احسان خان، افتخار ڈار، سعید الرحمن خان، اورنگزیب خان، حاجی سعید آرائیں، رفیق بھولا سیٹھ، اہتشام بیگ، ملک مقصود قادری، سکھراج شیرازی، اور میونسپل کمیٹی حضرو آفیسران میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر خلیل الرحمٰن، میونسپل آفیسر فنانس ملازم حسین شاہ، سب انجینئر حیدر عباس اور تمام جملہ سٹاف نے بھرپور شرکت کیاجلاس کے اختتام پر چیئرمین صاحبان ؤ تمام کونسلران نے صاحبزادہ حافظ محمد اکرام الحق کے لیے دعائے مغفرت اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں صاحبزادگان کیساتھ برابر کے شریک ہیں ۔


اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں