حضرو،میاں شہباز شریف آنیوالے6ماہ کے دوران ملک کو تمام بحرانوں سے نکال لیں گے، شیخ آفتاب احمد

پیر 27 جون 2022 23:41

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف آنیوالے6ماہ کے دوران ملک کو تمام بحرانوں سے نکال لیں گے، بحرانوں سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے ٹکر لی اور اس میں سر خرو ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اٹک میں 2018ء میں جو ترقی رکی تھی اس کو دوبارہ شرو ع کیا جا رہا ہے، اٹک کے عوام نے ہمیشہ میاں برادران کا ساتھ دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارنر میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر سلیم شہزاد ،شیخ اجمل محمود ،ڈاکٹر راشد مشتاق ودیگر عہدیداران مسلم لیگ (ن) بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف جب حکومت میں آئے تو ملک کئی بحرانوں کا شکار تھا اور دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ،عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک وقوم کو دائو پر لگا دیا جس کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوا، موجودہ اتحادی حکومت نہ صرف آئینی مدت پوری کریگی بلکہ ملک کو بحرانوں سے بھی نکال لے گی۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد ہی اٹک کے عوام کے مسائل حل کرنا ہے، اٹک کے عوام نے جو ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی ہمیشہ اس پرپورا اترنے کی کوشش کی۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں