فتح جنگ ،فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے مظالم کے خلاف ریلی

پیر 23 اکتوبر 2023 22:43

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2023ء) فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں عشرت پبلک سکول گگن,اقراء پبلک سکول اور گوریمنٹ پرائمری سکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے طلبہ و طالبات نے غزہ کا محاصرہ ختم کرومسلمانوں قبلہ اول تمہیں پکار رہا ہے ہم غزہ میں اسرائیل جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں کے بینرز آویزاں کر رکھے تھے ننھے بچوں نے اپنے چہرے پر فلسطینی پرچم بنوا رکھے تھے ریلی مختلف سکولوں سے ہوتے ہوئے گگن اسٹاپ پر اختتام پذیر ہوئے جہاں پر اسرائیلی پرچم کو جلا کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اسرائیل نے بدترین بربریت درندگی اور دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی شہید کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے فلسطینیوں پر مظالم اور ناانصافیوں کے تسلسل پر عالمی برادری کی خاموشی موجودہ حالات کی وجہ ہے انھوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں یہود و نصاری تمہارے کبھی دوست نہیں ہو سکتے قبلہ اول کی آزادی کے لئے ایک ہو جائو فلسطین عرب و عجم کا نہیں پوری امت کا مسلمہ ہے ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں