اٹک پولیس نے پانچ منشیات فروش گرفتار کر لئے

منگل 26 مارچ 2024 15:48

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات جیسی لعنت کے خلاف اٹک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر آکاش شوکت ولد شوکت علی سکنہ حسن ابدال کی منشیات کی سمگلنگ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم آکاش شوکت سے 1695 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال اور رنگو پولیس ٹیم نے منشیات کے سوداگر سراج خان ولد اسلم جان سکنہ اٹک شہر اور مجیب الرحمان ولد بشیر سکنہ رنگو سے دوران چیکنگ ہر دو ملزمان سے 540/540 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ انجراء پولیس نے مدد خان ولد ناز گل کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ملزم ناز گل سے 530 گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں