اٹک پولیس نے تین پتنگ فروش گرفتار کر لئے

بدھ 27 مارچ 2024 16:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر پتنگ فرشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم نے پتنگ سپلائر جمیل احمد ولد غلام محمد سکنہ اٹک شہر کے قبضہ سے 32 مختلف سائز کی پتنگیں اور 14 دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ حضرو پولیس نے دوران چیکنگ 25 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے ملزم محمد بابر ولد محمد صابر سکنہ حضرو کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے قاتل ڈوریں بیچنے والے ابرار احمد ولد محمد دین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، ملزم ابرار احمد کے قبضہ سے 71 ڈوریں اور چرخیاں برآمد کر لیں۔

ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی زیورسے آراستہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں