اٹک، ڈپٹی کمشنر رائو عاطف رضا کا اپنے وژن"لرن اینڈارن"پروگرام کے تحت بچوں کے لئے ایک اور انقلابی قدم

بدھ 27 مارچ 2024 21:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر رائو عاطف رضا کا اپنے وژن"لرن اینڈارن"پروگرام کے تحت ضلع اٹک کے بچوں کے لئے ایک اور انقلابی قدم، تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں محکمہ ایجوکیشن اور کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کے تحت گورنمنٹ سکولز کے طلباء وطالبات کو کامسیٹس یونیورسٹی سے الحاق شدہ آئی ٹی سرٹیفیکیشن فراہم کی جائے گی، اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ سکل بیسڈ تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اورآج کی یاداشت پردستخط اسی پروگرام کی ایک کڑی ہے جس طلبہ خودکفالت کی راہ پرگامزن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں