حکومت پنجاب کے سلو گن "پتنگ پھاڑو، ڈور جلاؤ، خونی کھیل سے سب کو بچاؤ" اور "نشہ سے انکار، زندگی سے پیار

جمعرات 28 مارچ 2024 20:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کے سلو گن "پتنگ پھاڑو، ڈور جلاؤ، خونی کھیل سے سب کو بچاؤ" اور "نشہ سے انکار، زندگی سے پیار" کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں ڈی پی او آفس اٹک تا کچہری چوک اٹک تک آگاہی واک کا اہتمام، پتنگ بازی اور پتنگ فروشی ایک خونی کھیل ہے اس خونی کھیل کی روک تھام نہ صرف ریاست کا بلکہ عوام الناس کا بھی فرض ہیکہ خطرناک کھیل کی روک تھام میں ریاست کا بھرپور ساتھ دے کر اپنا فرض ادا کریں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے، شہریوں کی زندگیوں کو دوران سفر موٹر سائیکل پر محفوظ بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی وائر لگوائیں اور تقسیم کیں اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں، منشیات فروشی جیسے گھناؤنے جرم کا راستہ روکنے اور مذموم دھندے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور سرزمین اٹک کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لے گی، تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف اور آئی جی پنجاب ڈا کٹر عثما ن انو ر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں ڈی پی او آفس تا کچہری چوک تک ضلع بھر میں پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر جو ا د الٰہی میڈیکل سپر یٹینڈ نٹ اسفند یار بخاری ہسپتال ، ڈسٹرکٹ بار کے ممبران، اساتذہ کرام، طلباء ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ تھانہ صدر ، میڈیا کے نمائندگان اور دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے میڈیا کے نمائندوں اور ریلی کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی ایک خونی کھیل ہے اس خونی کھیل کی روک تھام نہ صرف ریاست کا بلکہ عوام الناس کا بھی فرض ہی کہ خطرناک کھیل کی روک تھام میں ریاست کا بھرپور ساتھ دے کر اپنا فرض ادا کریں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے، پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بالخصوص والدین کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گاتا کہ ان کے بچوں کا مستقبل تباہ نہ ہو، اس خونی کھیل میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، اس کے علاوہ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی جیسے گھناؤنے جرم کا راستہ روکنے اور مذموم دھندے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور سرزمین اٹک کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لے گی، دوران واک شہریوں کی زندگیوں کو دوران سفر موٹر سائیکل پر محفوظ بنانے کے لیے موٹر سا ئیکلوں پر حفاظتی وائر لگوائیں اور تقسیم کیں اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں، واک میں شامل شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کے ساتھ مل کر اپنی اور عوام الناس کی حفاظت کے لیے ہر حکمت عملی پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں، عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی کاوش کو سراہا۔

ا

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں