نشے کی لت نے نوجوان کی زندگی کے ساتھ ساتھ دو اور زندگیوں کو موت کا منتظر کر دیا

جہلم میں نشے کا انجکشن استعمال کرنے والا بیوی اور پانچ سالہ بیٹی سمیت ایڈ جیسے موذی مرض میں مبتلا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 مئی 2019 20:53

نشے کی لت نے نوجوان کی زندگی کے ساتھ ساتھ دو اور زندگیوں کو موت کا منتظر کر دیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 7 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی،احسن وحید) جہلم کی تحصیل سرائے عالمگیر کا رہائشی نوجوان جوانی میں ہی نشے جیسی لعنت کا شکار ہو گیا۔ خوشنود نشے کے لیے سرنج کا استعمال کرتا تھا ۔ وہ ایک سرنج کو ایک سے زیادہ بار اور اپنے ساتھیوں کی سرنج تک استعمال کرتا تھا لیکن خوشنود پر قیامت اس وقت گری جب وہ ٹیسٹ کروانے گیا جس پر اسے پتا چلا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ اس کی بیوی اور اس کی پانچ سالہ ننھی کلی بھی اس موذی جان لیوا ثابت مرض کاشکار ہے ۔

(جاری ہے)

خوشنود اور اس کی بیوی اور بیٹی میں ایڈز کی تصدیق ہونے پر نہ صرف متاثرہ فیملی پریشانی کا شکار ہے بلکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مرض علاقہ کے دیگر افراد میں بھی ہو سکتا ہے۔ متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے علاج کرانے سے قاصر ہے ۔ نشے جیسی لعنت کا شکار ہونے والا نوجوان نے اپنی غلطی کی وجہ سے مزید دو جانوں کو بھی موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس متاثرہ فیملی میں ایڈز کی نشاندہی کے بعد حکومت ان کا علاج کرواتی ہے یا نہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل علاقہ کے بھی سرکاری سطح پر ایڈز ٹیسٹ کروائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں