ایس ایس پی بدین کا تھانہ کڑیو گھنور کا دورہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:07

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی نے تھانہ کڑیو گھنور کا دورہ کیا اور مختلف محکمانہ امور ، لاکپ ،پولیس ڈپلائمنٹ ،ایف آئی آر ،تھانہ کی مجموعی حدود کے نقشے سمیت دیگر ضروری رجسٹرز کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایت دی کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ، عوام کے ساتھ خوشی اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے، بعدازاں ایس ایس پی نے تھانہ کڑیو گھنور کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں