بدین ،الحیات فانڈیشن کی جانب سے مہیا کیا گیا رمضان راشن پیکیج ہزاروں مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا

جمعہ 8 اپریل 2022 16:57

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) وفاقی حکومت کے ادارے این ی ایم کو قطر کے کینگ سلیمان کے فلاحی ادارے الحیات فانڈیشن کی جانب سے مہیا کیا گیا رمضان راشن پیکیج ہزاروں مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو قطر کے کینگ سلیمان کے معروف فلاحی ادارے الحیات فانڈیشن کی جانب سے مہیا کیا گیا رمضان راشن پیکیج بدین ماتلی ٹنڈوباگو گولارچی اور تلہار کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غریب مستحقین میں تقسیم کیا گیا.

قطر کے سلطان کینگ سلیمان کے فلاحی اور انسانی خدمت کے معروف ادارے الحیات فانڈیش نے ماہ مقدس رمضان شریف میں اپنے برادر اسلامی ملک پاکستان کے غریب مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں آٹا چاول چینی گھی کھجور دالیں اور دیگر خوردونوش کی معیاری اشیا پر مشتمل راشن کے تھیلے اور پیکٹ تیار کر کے مہیا کئے . این ڈی ایم نے راشن پیکیج کا سامان سندھ حکومت کی معرفت ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے راشن کی تقسیم صاف اور شفاف طریقے سے ضلعی انتطامیہ کی نگرانی اور الحیات فاونڈیشن کے نمائندوں کی موجودگی میں حقیقی غریب مستحقین میں تقسیم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے یکم رمضان المبارک کو راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کا پابند بھی کیا.

جبکہ سندھ حکومت نے اپنے وزرا مشیروں اور ارکین اسمبلی کو خوش کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مقامی اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزرا مشیروں اور ارکین سے مشاورت اور ان کی جانب سے دی گئی فہرست کے مطابق راشن تقسیم کیا جائے سیاسی مداخلت کے باعث راشن کی تقسیم میں تاخیر کے علاوہ راشن تقسیم کے آغاز پر ٹنڈو باگو کھوسکی گولارچی ماتلی میں شدید بدنظمی اور افراتفری بھی دیکھنے میں آئی اس موقع پر موجود مرد اور خواتین نے سیاسی مداخلت اور سفارش پر غیر مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا.

ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے احتجاج اور شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کارز کو راشن تقسیم کے عمل کو پرامن ماحول اور صاف شفاف انداز میں تقسیم کو یقینی بنانے ہدایت جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تقسیم کے وقت الحیات فانڈیشن کے نمائندوں مقامی اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائی.

ڈی سی بدین کی ہدایت کے بعد لواری شریف بیڈمی ٹنڈو غلام علی اور دیگر علاقوں میں دو ہزار سے زائد مستحقین میں راشن کے تھیلے تقسیم کر دیئے گے ہیں. راشن وصول کرنے والے مستحقین کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارے این ڈی ایم کی جانب سے الحیات فانڈیشن کے مہیا کئے گے راشن پیکیج میں دو من آٹا پانچ پانچ کلو چینی کوکینک ائل گھی دالیں کھجور کے علاوہ دیگر اشیا خوردنوش شامل ہی.

راشن وصول کرنے والی ایک ضعیف خاتون کا کہنا تھا کہ اس مقدس مہنے میں قطر کے سلطان الحیات فانڈیشن نے جو ہماری مدد کی ہم ان کے لئے دعا گو ہیں ایک دیگر مستحق کا کہنا تھا کے این ڈی ایم کے مہیا کیا گیا راشن معیاری اور اتنی بڑی مقدار میں ہے کہ ہمارا رمضان کی سحری اور افطار کے علاوہ عید کے راشن کی ضروت بااسانی پوری ہو جائے گئی .

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں