بدین میں تین مختلف روڈ حادثوں میں 3 افراد جاں بحق

جمعہ 11 جون 2021 23:54

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) بدین میں تین مختلف روڈ حادثوں میں 3 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بدین کے قصبہ کڈھن کے قریب پک اپ کلٹی ہونے سے ایک عورت اور ایک بچی جان بحق حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں چالیس سالہ اسیت جت اور بارہ سالہ حسینہ شامل جان بحق عورت اور بچی کے علاوہ تمام زخمیوں کو کڈھن کے مقامی گورنمنٹ ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہی.حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں پیار علی صابر اموں سومر خان علی خان محبوب ریحان سیمی امید علی رازق اور حسین جت شامل ہیں. گولارچی کے قریب ٹریلر اور کار کی ٹکر سے نادر خان نامی کار سوار جان بحق ہو گیا. جان بحق ہونے والا نادر خان کراچی کہ علاقہ بنارس کا رہائیشی تھا.کراچی روڈ پر ایک اور حادثہ میں ایک نامعلوم مسافر وین کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے مسافروں اور مقامی پولیس نے انڈس ہسپتال منتقل کر دیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں