بدین شہر سمیت ضلع میں بدامنی میں اضافہ، شہری غیر محفوظ ہوگئے

سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے بدامنی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری، ایس پی آفس پر دھرنے کا اعلان

اتوار 12 مارچ 2023 17:10

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2023ء) بدین شہر سمیت ضلع بھر میں بدامنی میں آضافہ شہری غیر محفوظ سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے بدامنی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری آج بدین میں احتجاجی مارچ مظاہرے اور ایس پی افس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔ آئی جی سندھ کے اپنے علاقہ اور ضلع میں منشیات فروشی کے بعد بدامنی میں مسلسل اضافہ نے شہریوں کو خوف حراس میں مبتلہ کر کہ رکھ دیا ہے۔

20روز قبل بدین کے سینئر صحافی مصطفی جمالی کے سیرانی روڈ پر واقع گھر سے چوری ہونے والی سولر پلیٹ پولیس تاحال برامد نہیں کر سکی اور نہ ہی چوروں کو گرفتار کر سکی ہے جبکہ بدین کے علاوہ ضلع بھر میں موٹر سائیکل موبائل فون کی چوریوں چھین جانے کی وارداتوں کے علاوہ مال مویشی کی چوری گھروں اور دوکانوں میں چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بدامنی میں مسلسل اضافہ سے شہری غیر محفوظ ہو کر رہ گے ہیں۔بدین کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں کے علاوہ صحافی برادری نے بھی بدامنی میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر نوٹس لیں اور شہریوں کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے منشیات فروشی اور بدامنی کے خلاف جاری احتجاجی مہم کے سلسلہ میں ہالیپوٹو موری سے بدین شہر تک احتجاجی مارچ کے علاوہ ایس پی بدین کے افس کے سامنے مظاہرے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں