اسٹمپ وینڈرز کی جانب سے درپیش مسائل مشکلات اور مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج

سب رجسٹرار افس میں کمیشن کی وصولی بورڈ اف رونیو رجسٹریشن ونگ اور نشنیل بنک انتطامیہ پر غفلت اور پریشان کرنے کا الزام

اتوار 19 مارچ 2023 20:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2023ء) گورنمنٹ سے منظور شدہ اسٹمپ وینڈرز کی جانب سے اسٹنمپ ونڈرز کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے علاوہ دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے بدین پریس کلب کے سامنے سنئیر اسٹنمپ وینڈر واحد بخش اے ڈی خاصخیلی اعجاز شاہ کلیم خان ابرار کھوسو رانچند مکوانہ الطاف جوکھیو معشوق چانڈیو علی محمد مہری اختر کھوسو چیتن ورامانی مٹھو خاصخیلی اور زمان شاہ کی قیادت میں استنمپ وینڈرز نے سب رجسٹرار افس میں کمیشن کی وصولی بورڈ اف رونیو رجسٹریشن ونگ اور نشنیل بنک انتطامیہ پر غفلت اور مختلف حربوں سے پریشان کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ای اسٹنمپ پیپر نظام کو نافظ کئے ہوئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے پر سرکار کے متعلقہ محکموں اور نشنیل بنک کی ناہلی اور غفلت کے باعث ناکام ہو رہا ہے .

احتجاجی شرکا کے مطابق اسٹنمپ پیپرز کی وصولی کے ہر مرحلہ میں رکاوٹیں ڈال کر ہم کو پریشان کیا جاتا ہے . انہوں نے کہا 5 سو سے زائد کے اسٹنمپ پیپر نشنیل بنک سے جاری ہوتے ہیں جو کہ ہر ماہ کی دس تاریخ سے قبل ہم کو جاری نہیں کئے جاتے جبکہ 5 سو سے کم کے اسٹنمپ پیپرز ٹریزی افس سے جاری ہوتے ہیں جہاں پر ہمیشہ اسٹنمپ پیپر کی مصنوعی شائیج پیدا کر کے اسٹنمپ پیپر بلیک پر دیئے جاتے ہیں .انہوں نے کہا اس سارے عمل سے ہم تو پریشان ہو رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کی زمین پلاٹ سمیت دیگر جائیدات اور املاک کی خریدوفروخت سے وصول کئے گے ٹیکس کی وصولی میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں