بدین گرد نواح اور ساحلی علاقوں سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش،نشیبی علاقے زیرآب،بجلی غائب ہو گئی

جمعہ 17 جولائی 2020 16:08

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) بدین شہر اور ساحلی علاقوں سمیت ضلع بھر میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہے، بارش کے باعث گرمی کی شدت کم ہو گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش کے نتیجے میںنشیبی علاقوں کے روڈ راستے زیرآب آگئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی اور ڈرینج سسٹم خراب ہونے کہ باعث دو روز قبل ہونے والی بارش کا پانی بھی نشبی علاقوں سے نکاس نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

پریس کلب روڈ، شاہ برہان روڈاورکینٹ روڈ بارش کے پانی کی زد میں رہے محکمہ پبلک ہیلتھ کا ڈرینج سسٹم کے ڈسچارج یونٹ کی موٹر مشین خراب اور جرنیٹر کے لئے تیل دستیاب نہ ہونے کے باعث نکاسی کا نظام بحال نہ ہو سکا کینٹ روڈ پر واقع اور ڈرینج سسٹم ڈسچارج یونٹ سے ملحقہ مولوی حاجی احمد ملاح قبرستان بھی زیرآب آگیا اور اکثر قبریں گندے پانی میں ڈوب گئیں۔نہری پانی کی قلت کا شکار کاشت کاروں اور ماہی گیروں کہ علاوہ نہر ٹیلوں کہ دوردراز علاقوں کے عوام میں بارش کے باعث خوشی کی لہر ڈور گئی ہے آبادگاروں کی کاشت فصلوں والی زمین بارش کہ باعث سیراب ہو گی اور پینے کہ پانی کی قلت کا شکار دیہاتوں کو پینے کہ پانی بھی دستیاب ہو گیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں