بہاولنگر،تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، پی ٹی سی ایل ٹاور سمیت متعدد مقامات پر بجلی کے پول،ہورڈنگ بورڈز گر گئے

منگل 16 اپریل 2019 23:51

بہاولنگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے پی ٹی سی ایل ٹاور سمیت متعدد مقامات پر بجلی کے پول،ہورڈنگ بورڈز گر گئے،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،چھتیں دیواریں گرنے اور مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ گندم کی تیار فصل تباہ ہونے سے کاشتکار بھی شدید مشکلات سے دوچار،بجلی کی ترسیل کا نظام بھی بری طرح متاثر،24گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہ ہو سکی بہاولنگر میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے ضلع بھر میں تباہی مچا دی،پی ٹی سی ایل ٹاور سمیت متعدد مقامات پر بجلی کے پول،ہورڈنگ بورڈز گر گئے،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ چھتیں دیواریں گرنے اور سڑک کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے طوفانی بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا 22 گھنٹے کے طویل برک ڈاؤن کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی بجلی کی مسلسل بندش سے شہر بھر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی،گھروں مساجد میں پانی نایاب ہونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں طوفانی بارش کے باعث سب سے زیادہ نقصان گندم کی تیار فصل کو ہوا جس کے باعث کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں