صوبہ بھر کی طرح ضلع بہاول نگر میں بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے لیے مفت آٹا کی فراہمی کا آغاز

جمعرات 23 مارچ 2023 22:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع بہاول نگر میں بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے لیے مفت آٹا کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سلمان خان لودھی کے مطابق ضلع بھر میں 4لاکھ 9ہزار 867خاندانوں کو مفت آٹے کے دس کلو کے تین تھیلے فراہم کیے جائیں گے اس مقصد کے لیے 124کریانہ سٹورز25 ٹرکنگ پوائنٹس اور 78یوٹیلٹی سٹورز پر مستحق خاندانوں کو مفت آٹادیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 60ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے لیے رجسٹرڈاور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام اور پی ایس پی اے سے رجسٹرڈ اہل افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر ایس ایم ایس کریں۔

(جاری ہے)

تصدیق موصول ہونے پر آٹے کے حصول کے لیے شناختی کارڈ کے ہمراہ متعلقہ پوائنٹ پر جا کر آٹا مفت حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کے مطابق بہاول نگر شہر میں 130646خاندانوں کے لیے 22یوٹیلٹی سٹورز، 57 کریانہ سٹوراور 6ٹرکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

تحصیل چشتیاں میں 96942گھرانوں کے لیے 16یوٹیلٹی سٹور، 42کریانہ سٹورزاور 5ٹرکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح فورٹ عباس میں 42809خاندانوں کو 9یوٹیلٹی سٹورز اور 4ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹے کی مفت فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ مزید براں ہارون آباد 58258 کنبوں میں 19یوٹیلٹی سٹور،11 کریانہ سٹورزاور 4ٹرکنگ پوائنٹس ، منچن آباد میں 81212فیلمیز میں مفت آٹے کی ترسیل کے لیے 12یوٹیلٹی سٹورز,14کریانہ سٹورزاور 6ٹرکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بارغریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہیاور فی خاندان دس کلو آٹے کے تین تھیلے بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے اور ایک وقت میں دس کلو کا ایک تھیلا اور آٹھ دن بعد دوسرا اور اسی طرح تیسرا تھیلہ مفت دیا جائے گا اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ڈیجٹیل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ حقداروں تک مفت آٹا پہنچے اور رمضان کی خوشیوں میں انکو بہترین انداز میں ریلیف مل سکے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں