ضلع بہاولنگر میں 314 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے،سیکورٹی پلان جاری

منگل 9 اپریل 2024 16:23

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) بہاولنگر ضلع بھرمیں مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے گراونڈز سمیت 314 مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ ان میں اے کیٹگری کی 15مساجد و امام بارگاہوں، بی کیٹگری کی40مساجد و امام بارگاہو ں پر1400سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نصیب اللہ خاں کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عید الفطر کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں پکٹس اور خار دار تاریں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ملازمین کو ڈیوٹی پر بھیجنے سے قبل بریف کریں۔

(جاری ہے)

سماج دشمن عناصرپرکڑی نگاہ رکھیں کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ وشناخت کے مساجد و امام بارگاہ میں داخل نہ ہو نے دیا جا ئے۔

ایلیٹ،ایگل اسکواڈاور تمام تھانہ جات کی گاڑیاں اس دوران گشت پر رہیں گی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو متعلقہ ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز،سیکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ ایجنسیز وقتاً فوقتاًچیک کریں۔ فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم ڈی پی او آفس 15اور063-9240064پر اطلاع دیں۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، مقامات اجتماعات کے قریب موٹر سائیکل، کاریا دیگر کوئی وہیکلز کھڑی مت ہونے دیں، پارکنگ (200) گز کے فاصلہ پر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات کوہلڑبازی،آتش بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے۔ضلعی پولیس محدود وسائل میں رہ کر عوام کے جان ومال کو یقینی بنائے گی -

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں