بہاولپور،اسلامیہ یونیورسٹی میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ٹیچرز یونائیٹڈفورم کے امیدوار ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو کا سات سال تک مسلسل صدر رہنے کا ریکارڈ قائم
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:58
بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں گزشتہ روز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ٹیچرز یونائیٹڈفورم ( ٹی یو ایف) کے امیدوار ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو نے منتخب ہو کر سات سال تک مسلسل صدر رہنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ 2009 ء سے 2015ء تک اے ایس اے کے منتخب صدر چلے آ رہے ہیں۔ دیگر عہدیداران میں ڈاکٹر علی اعظم نائب صدر ، ڈاکٹر صفدر حسین جنرل سیکریٹری ، عثمان علی خان جوائنٹ سیکریٹری ، ڈاکٹر حافظ محمد اطہر خان خازن اور علی حسن قریشی پبلسٹی سیکریٹری منتخب ہوئے ۔
ڈاکٹر محمد آصف خان آرٹس فیکلٹی ، ڈاکٹر محمد فاروق وارثی سائنس فیکلٹی ، ڈاکٹر حافظ محمد الیاس اسلامک لرننگ فیکلٹی ، ڈاکٹر مسعود ندیم ایجوکیشن فیکلٹی ، شکیل سرور مینجمنٹ سائنسز فیکلٹی اور ڈاکٹر اسد اللہ مدنی فارمیسی فیکلٹی کے نمائندوں کے طور پر منتخب ہو گئے۔(جاری ہے)
رحیم یار خان کیمپس کے نمائندے کے طور پر سلمان ضیاء اور بہاول نگر کیمپس کے نمائندے کے طور پر توقیر غوری بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
نو منتخب صدر ڈاکٹر جاویدحسان چانڈیو نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب میں نمبر ون یونیورسٹی شمار ہوتی ہے ہم اسے پاکستان کی بہترین جامعات میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے جس کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ کو تدریس اور تحقیق کے لیے مناسب ماحول مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس اے یونیوسٹی اساتذہ کی جائز ترقیوں کے لیے فوری طور پر سلیکشن بورڈ کا انعقاد چاہتی ہے اور ان کا ورک لوڈ بھی پاکستان کی بہترین جامعات کے مطابق کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے میٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے والے مخالف پینل کے امیدواروں ، اساتذہ ، اپنے ووٹران اور الیکشن کمیشن کا پر امن اور خوشگوار ماحول میں انتخابات کرانے پر شکریہ ادا کیا۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب