بہاولپور: آئل ٹینکر پھٹنے سی20بچوں اور خواتین سمیت 125افراد جاں بحق درجنوں جھلس گئے ،جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کا منظر

واقعہ تیل جمع کرنے کے دوران پیش آیا امدادی کارروائیاں جاری ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا حادثے پر اظہار افسوس ،رپورٹ طلب ، آرمی چیف کی ضلع انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی � زائد موٹرسائیکلیں کاریں بھی جل کر راکھ ، لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں جنکی شناخت بغیر ڈی این اے ممکن نہیں ،ریسکیو ذرائع

اتوار 25 جون 2017 14:10

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہوئے وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 20بچوں خواتین سمیت 125 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پٴْل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر کے سلپ ہونے کے باعث پٹرول لیک ہونے لگا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کرنے وہاں پہنچ گئی.اس دوران آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 123افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں بیشتر 80فیصد سے زائد جھلس گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکر پھٹنے سے قریب موجود 75سے زائد موٹرسائیکلیں اور کئی کاریں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں اور ان شناخت بغیر ڈی این اے کے ممکن نہیں۔زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ پردکھ کا اظہار کیا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نیریسکیو،ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مددکیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی اسپتالوں میں منتقلی کے لئے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزروانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔

حادثے سے متعلق موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ آگ لگنے سے قبل اہلکاراور مقامی آبادی کے کچھ افراد لوگوں کو خطرے سے آگاہ کرتے رہے لیکن پیٹرول جمع کرنیوالوں نے ان کی ایک نہ سنی اور پھر وہ ہوا جو کسی قیامت سے کم نہ تھا۔ڈائریکٹر جنرل 1122، ڈاکٹر رضوان نصیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 100سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں جھلسنے والے 50کے قریب افراد کو مقابی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے المناک حادثے میں قیمتی جانوں مے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا اور حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ترجمان حکومت پنجاب ، ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں100کے قریب افراد زخمی ہیں ، 25سے 30 افراد 80فیصد سے زائد جھلسے ہیں ،حادثہ بہت بڑاہے،قریبی تحصیلوں سے بھی عملہ بلوالیا گیا ہے جبکہ شہری دفاع کے محکمے بھی جائے وقوعہ پر ریسکیو سروس دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کاہیلی کاپٹرزخمیوں کواسپتال منتقل کرنیکے لئے دیدیاہے۔ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) رانا محمد سلیم افضل نے 123 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اور بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں