بہاولپور: جنرل اشفاق پرویز کیانی کا فوجی مشقوں کا جائزہ

جمعرات 25 فروری 2010 21:21

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2010ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بہاولپور کے قریب فوجی مشقوں کا جائزہ لیا ۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوجی تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ موثر تربیت اور بھرپور کوششوں سے آپریشنل تیاری کا اعلیٰ معیار حاصل کیا جاسکتا ہے ، پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی جب مشقوں کے علاقے میں پہنچے تو کور کمانڈرز بہاولپور لیفٹنٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے ان کا استقبال کیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں