مسلم لیگ ”ن“ملک میں امن چاہتی ہے ،میاں شہباز شریف،چند شرپسند عناصرملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ،شرپسند عناصر کا قلعہ قمع کردیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 1 مارچ 2010 16:22

خیرپورٹامیوالی/بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم مارچ۔ 2010ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ملک میں امن چاہتی ہے چند شرپسند عناصرملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر پنجاب میں ہم ان شرپسند عناصر کا قلعہ قمع کردیں گے اور صوبے کا امن تباہ کرنے والوں کو عبرت ناک انجام سے دو چار ہونا پرے گا وہ آج بہاول پور کے دورے کے دوران خیرپورٹامیوالی کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں کاظم علی پیر زادہ صدر پریس کلب خیرپورٹامیوالی رانا محمد شاہد رانا فرقان اور راؤ راشد علی سے ایک ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں ہم کرپشن غربت افلاس اور بے روز گاری کا خاتمہ چاہتے ہیں اور بے زمین کسانوں میں ساڑہے بارہ ایکڑ اراضی اور بے مکینوں میں پانچ مرلہ کے پلاٹوں کی تقسیم کا کام جلد شروع کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ چولستان کی اراضی پر ناجائز قابضینوں کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے اور چولستان میں لائیو سٹاک کوترقی دی جارہی ہے ہم پنجاب میں مزید صوبے نہیں چاہتے اور نہ ہی پنجاب کو تقسیم کرنے کے حق میں ہیں شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر کے محکمے بندے کے پتر بن کر عوام کی خدمت کریں وگرنہ کرپٹ افسران اور ملازمین کو چوکوں میں الٹا لٹکا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی زمہ داری سے رپورٹنگ کرے وگرنہ قانون سے کوئی بھی مبراء نہ ہے قانون ہر ایک کیلئے احترام کا درجہ رکھتا ہے اگر کوئی اداراہ بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے سزا بھگتنا ہوگی شہباز شریف نے کہا ہے کہ چولستان اور بہاول پور میرا پسندیدہ علاقعہ ہے ہم اس عالاقہ کی پسماندگی ختم کرنا چاہتے ہیں اور ق لیگ کے ادوار میں ہونے والی چولستانی اراضی کی تقسیم کی بھی تحقیقات کرارہے ہیں بد عنوانی ثابت ہونے پر سخت کاروائی کی جاییئگی وزیر اعلی ٰ پنجاب کا ائیر پورٹ پر زبر دست اسقبال کیا گیا اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی چوہدری سعود مجید اور مشیر ایم پی ایے چوہدری ممتاز ججہ بھی موجود تھے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں