جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ کے شرکاء کا بہاولپور پہنچنے پر شاندار استقبال ، اقوام متحدہ ایسا جانور ہے جس کا ایک حصہ حلال اور دوسرا حرام ہے،حکمرانوں نے رسول کریم کی شان میں گستاخی پرمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت سید ریاض حسین شاہ کاخطاب

اتوار 11 نومبر 2012 21:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11نومبر۔2012ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام راولپنڈی سے کراچی تک ”لبیک یا رسول اللہ“لانگ مارچ کے شرکاء کا اتوارکوبہاولپور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔میلا د چوک بہاولپور پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ عشق رسول کیلئے آج بوڑھے،بچے جوان سڑکوں پر ہیں ۔

یہودیوں نے پیسہ کے بل بوتے پر اقوام متحدہ کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔پانچ ہاتھیوں کو ویٹو پاور دے کر دُنیا بھر کے فیصلوں کا اختیار دیدیا گیاہے لیکن ہمارے آقارسول کریمنے یہ فیصلہ دیا تھا کہ کسی گورے کو کالے پر،عربی کو عجمی پرکوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔ فلسطین،عراق،کشمیر سمیت دُنیا بھرمیں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور او آئی سی غیرت کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہودی سازشوں میں مصروف ہیں۔گستاخانہ فلم مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے ۔ہماری زندگی ڈالر اور پونڈ کیلئے نہیں بلکہ رسول کریم کیلئے ہے۔ ناموس رسالتکیلئے قانون سازی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسا جانور ہے جس کا ایک حصہ حلال اور دوسرا حرام ہے۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ گستاخانہ فلم بنانے والے کوسزائے موت دی یا پھر ہمارے حوالے کر یں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ریمنڈ ڈیوس کو تو چند لمحوں میں امریکہ کے حوالے کر دیا لیکن رسول کریمگستاخی بارے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی امن کیلئے ضروری ہے کہ قرآن مجید اور رسول کریم کی شان میں گستاخی بند اور اس میں مرتکب افراد کو سزائے موت دی جائے ورنہ ہر گھر سے ممتاز قادری،غازی علم دین شہید نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمار ا لانگ مارچ تخت کے حصول یا حکومت گرانے کیلئے نہیں بلکہ نبی کریم کی شان اور عظمت کیلئے نکلے ہیں۔

اس موقع پر کرنل(ر) سرفراز احمد،علامہ فیاض احمد اویسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کسی بھی صورت نبی کریمکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔حکمرانوں کو ملالہ تو نظر آرہی ہے لیکن گستاخ رسول نظر کیوں نہیں آتے۔بعدازاں لانگ مارچ رحیم یار خان کیلئے روانہ ہو گیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں