خیر پور ڈاھا کے قریب تین کاروں میں خوفناک تصادم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 12:01

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ خیر پور ڈاہا کے قریب تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں عظیم نامی شخص جو  موضع گلن ہٹی کا رہائشی بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،
ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کیلئے زخمیوں کو اوچ شریف ہسپتال منتقل کیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں